• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوامِ عالم امن کے لئے متحد ہوجائیں ، سربراہ اقوام متحدہتازترین

February 09, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن کے لیے متحد ہونے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ز میں 2024 کی ترجیحات کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے مطابق امن قائم کریں۔

گوتریس نے کہا کہ انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں رواں سال اور اس سے آگے کی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی تھی جو ایک طویل اور تفصیلی ایجنڈا ہے لیکن مختلف چیلنجز ایک مشترکہ دھاگے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس وقت امن کی ضرورت اس کی تمام جہتوں میں ہے کیونکہ امن وہ بندھن ہے جوملکوں کو آپس میں باندھتا ہے  تاہم اس حوالے سے اکثراوقات ہمیں پیچیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بڑھتے تنازعات اور جغرافیائی سیاسی تقسیم  امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں جبکہ برادریوں میں پولرائزیشن، انصاف کے ساتھ امن کی آڑ میں عدم مساوات کے بڑھتے فرق ، عالمی سطح پر ماحول کے لیے مضر گیسوں کےاخراج اور درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ فطرت کے ساتھ امن کو چیلنج کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  حقیقت کے قریب کھڑے ہیں لیکن  اداروں ، رہنماؤں ، حکومتوں اور کثیر الجہتی اداروں پرسے ہمارا اعتماد ٹوٹ چکا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ اس کا حل لوگوں کے مسائل حل کرکے لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لانا ہے۔