• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اختلافات کو چین امریکہ تعلقات کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، شی جن پھنگتازترین

November 15, 2022

بالی(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ دو بڑے ممالک ہیں جن کی تاریخ، ثقافت، سماجی نظام اور ترقی کے راستے مختلف ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اختلافات رہے ہیں اور رہیں گے۔

 

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس سے قبل پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ تاہم اس طرح کے اختلافات کو چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔