نیروبی(شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایتھوپیا کے ٹیگرائے تنازعہ میں متحارب دھڑوں کے سینئرکمانڈروں کے 5 روزہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں گزشتہ ہفتے طے پانے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے منتظمین افریقن یونین کمیشن(اے یو سی) نے بتایا کہ اس اجلاس میں ٹیگرائے کے علاقے میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر رسائی اور خدمات کی بحالی کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کیا جائے گا۔
نیروبی میں جاری کیے جانیوالے ایک بیان میں اے یو سی نے کہا کہ یہ روڈ میپ دونوں اطراف کے سینئر کمانڈروں کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر فریقین کی طرف سے ایک ہاٹ لائن کے قیام پر استوار ہو گا۔
نیروبی مذاکرات کا انعقاد ایتھوپیا کی حکومت اور ٹیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ(ٹی پی ایل ایف) کے مابین جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے دشمنی کے مستقل خاتمے کے معاہدے پر دستخط کے بعد کیا جا رہا ہے۔