• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایتھوپیا میں تنازعات و موسمیاتی آفات کے باعث 34 لاکھ بچےسکول جانے سے محروم:اقوام متحدہتازترین

March 22, 2023

ادیس ابابا(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں 34 لاکھ سے زیادہ بچوں کو سکول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امورکے رابطہ دفتر(یو این او سی ایچ اے) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ مشرقی افریقی ملک میں تنازعات اور موسمیاتی آفات کے اثرات کی وجہ سے 34 لاکھ سے زیادہ بچوں کو سکول تک رسائی نہیں ہے جن میں 17 لاکھ  لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

یو این او سی ایچ اے  نے کہا کہ صرف ایتھوپیا کے شمالی علاقے تیگرے  میں 18 لاکھ لڑکیوں سمیت 23 لاکھ سے زائد بچے پورے خطے میں 2 ہزار 270 سکولوں کی بندش کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں۔

تیگرے کے علاقے کو حکومت کے اتحادی فوجیوں اور تیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ( ٹی پی ایل ایف)کی وفادار افواج کے درمیان دو سال سے جاری لڑائی کے دوران تباہ کن نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس تنازعے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔