ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 257 ہو گئی ہے،اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے امدادی امور(اوچا) نے ہلاکتوں کی تعداد500 تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اوچا نے اس واقعہ کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ علاقے سے 15ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کو نکالنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ حکومت انخلاء کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ گیزے گوفا کے علاقے میں پیر کی صبح بارشوں کے موسم کے دوران پیش آیا ۔ بارش کا یہ موسم ستمبر کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔