ایتھنز(شِنہوا)چین اور یونان کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر وسطی ایتھنز کے زاپیون ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران 37 یونانی شہریوں کی چین اور یونان کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یونان میں چین کے سفیر شیاؤ جون ژینگ نے شِنہوا کو بتایا کہ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، سمندری نقل و حمل، بلیو اکانومی، ڈیجیٹل اکانومی اور گرین اورینٹڈ ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے چین یونان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ چین، یونان جامع تزویراتی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک بڑھایا جائے گا۔
یونان کے نائب وزیراعظم پاناگیوٹیس پیکرامینوس نے اپنے خطاب میں گزشتہ 50 سالوں کے دوران یونان اور چین کے تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یونان علاقائی توانائی اور نقل و حمل کا مرکز بننے کے راستے پر گامزن ہے جس میں چین کے تعاون کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
پیکرامینوس نے کہا کہ سیاحت، ثقافت، ماحولیات، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔