ہانگ کانگ (شِنہوا) ایشیائی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ افغانستان سے لیکر سری لنکا تک، بھارت سے لیکر پاکستان تک قربانی اور اتحاد کا جذبہ نمایاں تھا جو تہوار منانے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے۔