• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کےرہنماؤں کا اجلاس شروع ہوگیا، پائیدار ترقی پر توجہ مرکوزتازترین

November 21, 2022

تھائی لینڈ ، بینکاک (شِنہوا) ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پیک) معیشتوں کے رہنماؤں کا سالانہ اجلاس جمعہ کے روز شروع ہوگیا ہے ،جس میں خطے اور اس سے باہر متوازن،جامع اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے پر گفتگو ہو رہی ہے۔

یہ 2018 کے بعد سے اے پیک معاشی رہنماؤں کا پہلا روبرو اجلاس ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کو بڑھتی مہنگائی، جغرافیائی سیاسی چپقلش، ماحولیاتی تبدیلی، اور طویل عرصے سے نوول کرونا وائرس عالمی وبا جیسی متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔

اجلاس کا موضوع کھلا پن، مربوط اور توازن ہے جبکہ اس کی صدارت تھائی وزیراعظم پریوت چن او چا کررہے ہیں۔