• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایرن اور ترکیہ کا مسلم ممالک پر فلسطینیوں کی زیادہ مددکرنے پر زورتازترین

June 03, 2024

تہران(شِنہوا) ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری کانی اور ترک وزیرخارجہ ہقان فیدان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد اور غزہ میں اسرائیلی جرائم روکنے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کا ر لائیں۔ یہ بات ایرانی وزارت خآرجہ نے اپنے بیان میں کہی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر گفتگو میں غزہ خصوصاََ رفح شہر  کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کے خلاف اسرئیل کے جرائم، علاقے کی زمینی گرزگاہوں کی بندش اور جنگ زدہ علاقوں کیلیے امداد لے جانیوالے ٹرکوں کوروکنے کی مذمت کی۔

انہوں نے غزہ کے محکوم افراد کی مدد کیلئے مسلم ممالک کے درمیان وسیع تعاون پر زور دیتے ہوے کہا مسلم ممالک کو فلسطینیوں کی مدد کا کوئی بھی  موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلم ممالک کے مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی ایران کی تجویز کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انقرہ اور تہران کے درمیان غزہ کی صورتحال اور دیگر دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر مسلسل مشاورت بہت  تعمیری ہے۔