• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگیتازترین

May 21, 2024

تہران (شِنہوا) ایران کے نائب صدر برائے انتظامی امور محسن منصوری نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو شمال مشرقی شہر مشہد میں ہوگی۔

ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بات صدر رئیسی اور ساتھ جاں بحق دیگر افراد کی تعزیتی تقریبات کے انتظامات کی تفصیلات  بتاتے ہوئے کہی۔ ایرانی صدر اپنے ساتھیوں سمیت آذربائیجان کے مشرقی صوبے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں میں لوگوں کی جانب سے تعزیتی تقریبات میں شرکت کی مسلسل درخواستیں ملی ہیں جس کے پیش نظر ایرانی وزارت تعلیم نے منگل سے جمعہ تک تمام امتحانات منسوخ کردیئے ۔ تعزیتی تقریبات کے بہتر طریقے سے انعقاد کے لئے بدھ کو ملک بھر میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔

صدر رئیسی کی نماز جنازہ منگل سے جمعرات تک تبریز، قم، دارالحکومت تہران، برجند اور مشہد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہں مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک کردیا جائے گا۔

ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے ملک بھر میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تہران میں بڑی تعداد میں لوگوں نے صدر رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور مشرقی آذربائیجان میں ایرانی رہبر اعلیٰ کے نمائندے محمد علی آل ہاشم کی المناک موت پر سوگ منایا۔