• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحقتازترین

May 20, 2024

تہران(شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوارکے روزشمال مغربی صوبے مشرقی آذربائیجان میں اس وقت پیش آیا جب صدررئیسی اور دیگراعلیٰ حکام کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے  گرکر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی کے ساتھ مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور تبریزکے مرکزی خطیب محمدعلی آل هاشم کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹرکے عملے کے ارکان بھی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے وقت صدررئیسی خدا آفرین کاؤنٹی میں سٹوریج ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد  پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے افتتاح کے لیے صوبائی دارالحکومت تبریز جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو ایک پہاڑ کی  چوٹی سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بتایا کہ ایرانی صدر امریکی ساختہ بیل 212 ہیلی کاپٹر میں سوارتھے۔