• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایرانی مسلح افواج کی بڑے پیمانے پر فضائی دفاعی مشقیں شروعتازترین

February 28, 2023

تہران(شِنہوا)ایران کی مسلح افواج نے ملک کے حساس اہداف کے دفاع کے لیے اپنی تیاری کا مظاہرہ کرنے کی غرض سےمنگل کو ملک میں بڑے پیمانے پر جنگی فضائی دفاعی مشق کا آغازکیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس مشق کے ترجمان عباس فراج پور کے حوالے سےبتایا کہ ایرانی فوج اورپاسدارن انقلاب کور(آئی آرجی سی) کے دستوں نے مدافعان آسمان ولایت 1401 نامی مشق میں حصہ لیا جو ایرانی فضائی حدود کے دو تہائی حصے میں منعقد کی گئی ہے۔

فراج پور نے کہا کہ ان مشقوں سے  فضائی دفاعی نظام کی نقل و حرکت اوزمانہ امن میں دفاعی منظر نامے میں آپریشنل فورسز کے ردعمل کی رفتار کو جانچنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی ایوی ایشن برانچ اورآئی آر جی سی  کی فضائی افواج کی پائلٹ کے ساتھ اور بغیر پائلٹ فضائی جاسوسی کے علاوہ فضائی دفاعی ڈویژنوں کے پتہ لگانے، ٹریکنگ اور جنگی نظام کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

فراج پور نے مزید کہا کہ جدید فعال اورغیر فعال ریڈارز سے لیس مکمل طور پرمقامی سطح پر تیار کیا گیا فضائی دفاعی نظام  مشقوں کے مقامات کا سروے کرے گا تاکہ دشمن  کے کسی بھی ہدف کا پتہ لگانے کے بعد اس کا مقابلہ کیا جا سکے۔