• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران شنگھائی تعاون تنظیم میں معاہدوں اور ایم او یوز پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے: عبوری صدرتازترین

July 04, 2024

تہران(شِنہوا) ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے  کہا ہے کہ ان کا ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں(ایم او یوز) پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے۔    ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق، عبوری صدر نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں کیا۔ عبوری صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے لیے تجارت، پیداوار، توانائی، نقل و حمل، زراعت، کسٹمز امور، ٹیلی کمیونیکیشن اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے بے شمار مواقع اور صلاحیت موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کوخطے اوردنیا میں اقوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے ،پائیدار امن اور جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ان مواقع کو تلاش کرنا چاہیے۔

مخبر نے مزید کہا کہ ٹرانزٹ کوریڈور کو فعال کرنا تجارت کو آسان بنانے، اقتصادی ترقی کو فروغ اور ایس سی او کے رکن ممالک میں سیاسی استحکام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔