کابل(شِنہوا)افغانستان میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 36 ہزار افغان پناہ گزین پڑوسی ملک ایران سے وطن واپس لوٹ چکے ہیں ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے بدھ کو بتایا کہ مجموعی طور 35 ہزار 999 افغان مہاجرین جو ایران میں برسوں سے مقیم تھے، گزشتہ ماہ اپنے وطن واپس آچکے ہیں، اور ان مہاجرین کی ان کے ملک واپسی کا عمل جاری ہے۔
چند ماہ قبل بختار نے بھی ایران سے 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کی اطلاع دی تھی۔
مبینہ طور پر 25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں رہ رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد پاکستان میں بھی رہا ئش پذیرہے۔
افغان نگران حکومت بیرون ملک مقیم افغان مہاجرین سے وطن واپس آنے اور اپنے آبائی ملک کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔