تہران(شِنہوا) ایران پابندیوں کے تحت تیل اور پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کے اپنے منصوبے کے تحت وینزویلا اور یوراگوئے میں بیرون ملک تیل صاف کرنے کے کارخانے لگائے گا۔
نیم سرکاری تسنیم خبرایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی منصوبہ بندی وبجٹ کمیٹی کے رکن محمدرضا میر تاج الدینی نے اس اقدام کو انتہائی ضروری اور اہم قرار دیا جس میں ریفائنریز میں فیڈ اسٹاک کی منتقلی اور ان کے حصص کی ملکیت اور جنوبی امریکہ کے ان دونوں ممالک کو ٹیکنو انجینئرنگ کی خدمات برآمد کرنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ریفائنریزایران کوتیل کی فروخت اورامریکی پابندیوں کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی ، اقتصادی صلاحیتوں اور استعدادکو بڑھانے اور مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ کرنے میں مدددے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ریفائنریز خطے اور دنیا میں توانائی کی برآمدات میں ایران کے حصہ میں بھی اضافہ کریں گی۔