• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران نےڈرون پلانٹ کی تعمیرمیں روس کی مدد کرنے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیاتازترین

June 13, 2023

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیاہےکہ ایران ڈرون بنانے کے پلانٹ کی تعمیرمیں مدد کے لیے مواد روس کو بھیج رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یہ بات ہفتہ وار پریس کانفرنس میں وائٹ ہاؤس کے اس الزام کے جواب میں کہی  جس میں امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھاکہ ایران نےگزشتہ ماہ یوکرین کی جنگ کےلیےروس کو سینکڑوں مسلح ڈرون فراہم کیے ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ ایران سیاسی مقاصد پر مبنی ایسے دعووں کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے سے پہلے شروع ہو چکا تھا۔