• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران نے سائبر حملے سے متعلق امریکی ، برطانوی الزامات کو مسترد کر دیاتازترین

September 08, 2022

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ نے البانیہ پر مبینہ سائبر حملے کے حوالے سے ایران کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔

وزارت کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے پاس ایران پر ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ وہ ایران کے انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کے خلاف متعدد سائبر حملوں پر خاموش رہے ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن اور لندن پر ایران کیخلاف سائبر حملوں کے براہ راست یا بالواسطہ طور پر ان اقدامات کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ سازش سے فیصلہ کن اور فوری طور پر نمٹنے کیلئے تیار ہے جس پر وہ پشیمان ہوں گے۔

بدھ کے روز البانیہ نے ایک سائبر حملے پر ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں جولائی میں ہونیوالے سائبر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا۔ امریکہ نے البانیہ کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اپنے نیٹواتحادی پر حملے کے جواب میں کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔