• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کی تازہ ترین پابندیوں کو بے بنیاد ، غیر قانونی قرار دیدیاتازترین

November 16, 2022

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی شخصیات اور تنظیموں کے خلاف یورپی یونین اور برطانوی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ پابندیاں بے بنیاد اور غیر قانونی ہیں جو کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایسے غیر تعمیری اور فضول اقدامات کا متناسب جواب دے گا۔

ایک روز قبل یورپی یونین اور برطانیہ نے ایک مربوط کارروائی میں ایران پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

برطانوی حکومت نے پابندیوں کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کیا جس میں 24 ایرانی اہلکاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے ایران میں 29 افراد اور تین تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں ایران کے وزیر داخلہ اور کئی اعلیٰ پولیس اور فوجی حکام بھی شامل ہیں۔