• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گےتازترین

May 21, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کی حکومت نے 28 جون کو ملک کے  14 ویں صدارتی انتخابات کا اعلا ن کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی  ارناکے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ  انتخابات کی تاریخ کا تعین ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر جو اس وقت  عہدہ صدارت بھی  سنبھال رہے ہیں، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی اور پارلیمنٹ کے  سپیکر محمد باقر قالیباف کے علاوہ نائب صدر برائے قانونی امور محمد دہقان اور ایرانی آئینی کونسل اور وزارت داخلہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سرکاری اریب ٹی وی کی نشر کردہ فوٹیج  میں ایران کی ورزقان کاؤنٹی کے قریب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دکھا ئی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

ایرانی آئین کے آرٹیکل 131 کے مطابق اگر صدر فرائض انجام دینے سے قاصر رہتا ہے تو نائب صدر ایگزیکٹیو برانچ کی قیادت سنبھالیں گے۔  عبوری صدر  زیادہ سے زیادہ 50 دنوں کے اندر نئے صدر کے انتخاب کے انتظامات  کرنے کے پابند ہیں۔

ارنا  کے مطابق  میٹنگ کے دوران شرکاء نے  ایگزیکٹو وفود کی تشکیل، امیدواروں کی رجسٹریشن اور انتخابی مہم کے آغاز سمیت  انتخابی عمل کا شیڈول بھی ترتیب دیا ۔

 شیڈول کے مطابق  رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک کی جائے گی،  امیدواروں کو 12 سے 27 جون تک انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہو گی۔ ارنا کے مطابق  آئینی کونسل نے ابتدائی طور پر شیڈول پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔