تہران(شِنہوا)ایران نے مختلف ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر سے پابندیاں اٹھانے اور اس ملک کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے امریکہ پر دبا ڈالیں تاکہ زلزلے سے متاثرہ شامی علاقوں میں بین الاقوامی امداد کی ترسیل کو ممکن بنایا جا سکے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ترکی اور شام کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایرانی حکام نے دونوں ممالک کو ریسکیو اور طبی امداد بھیجنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ شام گزشتہ نو سالوں سے تنازعات کا شکار ہے اور اس وقت ہنگامی حالات میں ہے۔ ترجمان نے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ پر عرب ریاست کا محاصرہ ختم کرنے کیلئیدباو ڈالیں تاکہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اور کم سے کم وقت میں بین الاقوامی انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔