• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کی بڑے پیمانے پر تین روزہ فوجی مشقوں کا آغازتازترین

October 17, 2022

تہران (شِنہوا)  ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب (آئی آرجی سی) کی زمینی فورس نے ملک کے شمال مغربی علاقے آراس میں بڑے پیمانے پر تین روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

 نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگی مشقیں ملک کی شمال مغربی سرحدوں کے ساتھ واقع اردبیل اور مشرقی آذربائیجان کے صوبوں میں کی جارہی ہیں۔

آئی آر جی سی کی زمینی فورس کے کمانڈر محمد پاک پور نے بتایا کہ جنگی مشقوں کے دوران ہیلی بورن اور فضائی کارروائیاں، رات کی کارروائیاں اور جنگی ہیلی کاپٹروں اور خود کش ڈرونز کے آپریشنز کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق،ملٹری پونٹون پلوں کی تعمیرسمیت  فوجی مشقوں میں ہائبرڈ سیکورٹی اور مختلف دفاعی منظرنامے شامل ہیں۔