• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا شام کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی مدد کا مطالبہتازترین

May 15, 2023

تہران(شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بے گھر لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے مدد کرنا ضروری ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے  بیان کے مطابق  امیرعبداللہیان نے ان خیالات کا اظہار شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ تہران میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں شام کے حوالے سے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بشمول شامی بحران کے حل کے لیے ماسکو میں ہونے والی حالیہ چارفریقی میٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امیرعبداللہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ دمشق  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ شام پائیدار سلامتی کے مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔