• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران کا جوہری مذاکرات میں پیش رفت کے لیے یقینی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہتازترین

September 16, 2022

تہران(شِنہوا)ایران کے صدرابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ جوہری مذاکرات میں پیش رفت کے لیے ایران پرامریکی پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ تحفظ جاتی مسائل حل کرنے کی ضمانت بھی فراہم کرنا ہوگی۔

 سرکاری خبر ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق رئیسی نے ازبکستان کے  شہر سمرقند میں الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو میں  اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

امریکہ کے ساتھ ممکنہ براہ راست مذاکرات کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ (ممکنہ) جوہری معاہدے پربراہ راست مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ  امریکہ کو ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ایرانی صدر نے ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کے حالیہ امریکی اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کا خواہاں ہے تو اس کی جانب سے جوہری مذاکرات کے درمیان نئی پابندیاں کیوں عائد کی گئی ہیں۔

 گزشتہ ہفتے کے دوران امریکہ  نے متعدد ایرانی شہریوں اور کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔