تہران(شِنہوا)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی(آئی آر جی سی) کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل بنایا ہے جو تمام میزائل ڈیفنس سسٹمز میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کے پریس ٹی وی نیٹ ورک نے جمعرات کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے بتایا کہ میزائل کی رفتار بہت زیادہ ہے اور اسے زمینی فضاء کے اندر اور باہر دونوں طرح کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیا میزائل تمام میزائل ڈیفنس سسٹم سے گزر سکتا ہے ، مزید بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آنے والی دہائیوں میں اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کی جا سکے گی۔
امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ یہ دشمن کے میزائل شکن نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے اور اس کی پیداوار میزائلوں کی نئی نسل کی ترقی میں ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔