• Columbus, Unknown
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایران چین کیساتھ مزید تعاون کا خواہشمند ہے،نومنتخب ایرانی صدرتازترین

July 14, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران چین کیساتھ مزید وسیع تعاون کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے اپنے شائع ہونے والے مضمون میں کہا کہ چین اور روس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،ہم اس دوستی کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

ایرانی صدر کا یہ مضمون ''نئی دنیا کیلئے میرا پیغام'' کے عنوان سے ایران انگریزی اخبار تہران ٹائمز میں شائع ہوا ہے۔

2021 میں ایران اور چین کے درمیان  طویل المدتی جامع تعاون کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے پزشکیان نے نشاندہی کی ہمارا چین کے ساتھ 25 سالہ روڈ میپ باہمی فائدہ مند جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کے اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہےاور نئے عالمی نظام کے تناظر میں ہم بیجنگ کیساتھ مزید وسیع تعاون کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی امور میں چین کے تعمیری وژن اورمستقبل پر مبنی سوچ کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں سات سالہ سفارتی تعلقات کی معطلی کے بعد تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی میں چین نے  اہم کردار ادا کیا۔

اپنے مضمون میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ  تما م ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے  کیلئےمواقع پر مبنی پالیسی جاری رکھے گی جو ملک کے قومی مفادات،اقتصادی ترقی اورعلاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کو ترجیح دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی دیگر خارجہ پالیسی  ترجیحات میں عالمی جنوب میں ابھرتی ہوئے ممالک بالخصوص افریقی اقوام اور لاطینی امریکہ کے ممالک کیساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دینا شامل ہے۔