• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اورجنوبی افریقہ کا دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور فلسطینیوں کی حمایت کےعزم کا اظہارتازترین

January 26, 2024

تہران(شِنہوا)ایران کے صدرابراہیم رئیسی اوران کے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل رامافوسا نے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانےاور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیاہے۔

ایرانی ایوان صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روزفون پر بات چیت کی، جس کے دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

صدررئیسی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے متنوع باہمی صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ایرانی صدر نے جنوبی افریقہ کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرائم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت ذمہ داریوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں گزشتہ دسمبر کے آخر میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے اقدام کو سراہا۔

اس موقع پرجنوبی افریقہ کے صدر نے ایران کو ایک "سچا اور قابل اعتماد دوست" قرار دیا جو ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ان کےملک کے ساتھ کھڑا رہا۔