• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اور شام کے اعلیٰ فوجی حکام کادفاعی تعلقات اورغزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

March 19, 2024

تہران(شِنہوا)  ایران اور شام کے اعلیٰ فوجی حکام نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور تعلقات کے ساتھ ساتھ غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

 ایران کی سرکاری خبرایجنسی ارناکے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیئرمین چیف آف سٹاف محمد باقری اور شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس نے گزشتہ روز اپنی ملاقات میں غزہ میں اسرائیلی جرائم  کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے بعض حکومتوں کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون اور اس حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال اور فوجی تعاون میں اضافے کے رجحان پراطمینان کا اظہارکیاگیا۔

دونوں ممالک کے اعلی فوجی عہدیداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حملے اور لبنان اور شام پر فضائی حملے اسرائیل کی غزہ میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا ثبوت ہیں، جس کی وجہ سے ایران اور شام کے حکام کے درمیان مختلف سطحوں پر مسلسل مشاورت کی ضرورت ہے۔