• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران اور آذربائیجان کا سرحد پر نیا ٹرانزٹ روٹ کھولنے پر اتفاقتازترین

December 23, 2023

تہران(شِنہوا) ایران اور آذربائیجان نے  مشترکہ سرحد پر مستقبل قریب میں ایک نیا ٹرانزٹ راستہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

 ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا  کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفائیف کے ساتھ  فون پر گفتگو میں ایرانی وزیر برائے شاہرات وشہری ترقی مہرداد بازرپاش نے دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر اقتصادی، ٹرانسپورٹ  اور توانائی کے شعبوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ میں تاریخ بتائے بغیر کہا کہ دونوں وزرا نے کہا کہ وہ ایران کی شمالی استارا بارڈر کراسنگ پر ٹرانزٹ گزرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریل سے ہونے والی تجارت میں 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ہوا، جو اس وقت  7لاکھ  ٹن سے زیادہ ہے۔