• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایران-امریکہ قیدیوں کا تبادلہ اور فنڈز کی بحالی ایک ساتھ ہو گی: سینئرایرانی اہلکارتازترین

August 11, 2023

تہران(شِنہوا) ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اور جنوبی کوریا  کے بینکوں میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی ایک ساتھ ہوں گے ۔

 یہ بات ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے سیاسی امور کے عملے کے نائب سربراہ محمد جمشیدی نے جمعہ کو ایکس پرایک بیان میں کہی جسے پہلے ٹویٹر کہا جا تا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی قیدی ، امریکہ میں ہمارے غیر قانونی طور پر قید شہریوں کی رہائی کے ساتھ ہی رہا کئے جائیں گے اور جنوبی کوریا میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایرانی اثاثوں کی مکمل منتقلی  حال ہی میں عراق میں بحال کیے گئے اثاثوں کی طرح ہو گی۔

قیدیوں کے تبادلے اور اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کا اعلان جمعرات کی شب ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کیا گیا۔

ایرانی وزارت نے کہا کہ ملک کے فنڈز امریکہ کی طرف سے چند سالوں سے جنوبی کوریا کے بینکوں میں غیر قانونی طور پر منجمد کر دیے گئے تھے جبکہ ایران نے اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے اس سے ضروری ضمانتیں حاصل کی ہیں۔