• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کمپنیاں چین کے تجارتی میلے(سی آئی آئی ای) سے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہاںتازترین

November 15, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کرنے والی امریکہ کی  فوڈ اینڈ ایگریکلچرل کمپنیوں کو ان کی توقعات سے زیادہ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس(امچام شنگھائی) کے صدر ایرک ژینگ نے بتایا کہ سویابین، جوار، مکئی اور پھلیوں سے لے کر پالتو جانوروں کی خوراک تک، شرکت کرنے والے امریکی اداروں نے 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہونے والی ایکسپو کے دوران لاکھوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سے امریکی نمائش کنندگان کو چینی مارکیٹ کی بے پناہ صلاحیتوں کا تفصیلی تجربہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری نمائش کے دوران، فوڈ اینڈ ایگریکلچرل پویلین بھرپور سرگرمیوں کا  مرکز بنا رہا جس نے شرکاء اور میڈیا دونوں کی توجہ حاصل کی، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نمائش کنندگان نے وطن واپسی پر چینی مارکیٹ تک رسائی کے عزم کا اظہار کیاہے۔