• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایندھن کی شدید قلت سےغزہ میں صحت کا نظام جلد مفلوج ہوجائے گا:حکامتازترین

May 13, 2024

غزہ (شِنہوا)غزہ کی پٹی میں ایندھن کی شدید قلت کی وجہ سے صحت کا نظام چند گھنٹوں میں مفلوج ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہسپتالوں کے بجلی جنریٹرز، ایمبولینسوں اور ملازمین کی ٹرانسپورٹ کے لیے ضروری ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے صحت کا نظام چند گھنٹوں میں مفلوج ہوجائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ سات ماہ قبل فلسطین اسرائیل لڑائی شروع ہونے کے بعد سے شعبہ صحت کے ادارے بڑی تعداد میں اسپتالوں میں لائے جانے والے زخمیوں کو علاج معالجے کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا عملہ غزہ میں لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔