• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایمیزون نے اپنے پہلےسیٹلائٹس مدار میں بھیج دیےتازترین

October 07, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)  ایمیزون کے پہلے دو سیٹلائٹ  گزشتہ روزمدارمیں کامیابی سے داخل ہوگئے جوزمین کے نچلے مدار میں سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنانے کے کمپنی کے منصوبے کا آغاز ہے۔

ایمیزون کے سیٹلائٹ نیٹ ورک پروجیکٹ کوئپر کے پروٹو فلائٹ مشن کو یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) اٹلس وی راکٹ  کے ذریعے  مشرقی وقت کے مطابق جمعہ کی دوپہر2بج کر6 منٹ پرفلوریڈا میں کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ کیاگیا۔

ایمیزون کے سیٹلائٹس کے سائز اور ڈیزائن کے بارے میں معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔

پروٹو فلائٹ لانچ یو ایل اے اور ایمیزون کے درمیان وسیع تجارتی شراکت داری کا پہلا مشن ہے جس کے تحت  پروجیکٹ کوئپر کےزیادہ ترسیٹلائٹس کو لانچ کیا جائے گا۔