• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایک لاکھ سے زائد چینی سیاحوں کی جانب سے فلپائن کا دورہتازترین

July 11, 2023

منیلا (شِںہوا) رواں سال جنوری سے جون تک 1 لاکھ 14 ہزار 663 چینی سیاحوں نے فلپائن کا دورہ کیا ہے۔

فلپائن کے محکمہ سیاحت کے مطابق 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 6 لاکھ 73 ہزار 841 سیاحوں نے جنوبی کوریا سے فلپائن کا سفر کیا جو کسی ایک ملک سے آنے والے غیرملکیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے سیاحت کے نائب صدر اور قانون ساز مارون ریلو نے بتایا کہ ابتدائی 6 ماہ کے دوران 24 لاکھ 70 ہزار 798 غیر ملکی سیاح فلپائن آئے جن میں 25 فیصد کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔

محکمہ سیاحت کے مطابق جنوری سے جون تک 5 لاکھ 16 ہزار 318 امریکی، 1 لاکھ 29 ہزار 705 آسٹریلوی، 1 لاکھ 28 ہزار 81 جاپانی اور 1 لاکھ 24 ہزار 510 کینیڈین سیاحوں نے فلپائن کا دورہ کیا۔

فلپائن کے محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ 2023 کی تیسری سہ ماہی میں ای ویزا سسٹم لانچ کرے گا تاکہ چینی باشندوں سمیت غیر ملکی سیاحوں اور تاجروں کو ملک میں داخلے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔