بیجنگ(شِنہوا) ایئرشوچائنہ 2022 جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرژوہائی میں 8سے13 نومبر تک ہوگا۔جس میں پہلی بار ملک کے خلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن کا ماڈل نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش، جسے ایئر شو چائنہ بھی کہا جاتا ہے میں ایرو اسپیس اور قومی دفاع کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔
ملکی سطح پر تیار کردہ اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس ہوائی جہازاور تائی ہانگ ٹربوفان انجن کی سیریز نمائش میں رکھی جائے گی۔
چاند ، مریخ اور شمسی تحقیقات کے میدان میں چین کی تازہ ترین سائنسی کامیابیاں بھی ایئر شومیں پیش کی جائیں گی۔
نمائش میں 740 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے سائٹ پر یا آن لائن شرکت کریں گے۔ 100 سے زائد طیارے آؤٹ ڈور ڈسپلے کے لیے پیش کیے جائیں گے۔