• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر قومی مقننہ کے لیے دسمبر میں نائبین کا انتخاب کرے گاتازترین

November 21, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ(ایچ کے ایس اے آر)چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے لیے 36 نائبین کا 15 دسمبر کو انتخاب کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس  کے لیے ایچ کے ایس اے آر کے نائبین کے انتخاب کی کانفرنس کے پریزیڈیم اجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل انتخابی کانفرنس کا  پہلا مکمل اجلاس ہوا ، جس میں 1ہزار 107 اراکین نے شرکت کی۔ ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سمیت 19 رکنی پریزیڈیم کو ایچ کے ایس اے آر کے 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس کے نائبین کو منتخب کرنے کے طریقہ کار کے مطابق کانفرنس کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔ انتخابی امور سے متعلقہ اجلاسوں کی صدارت کے لیے ہانگ کانگ کے دورہ پر آئے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل یانگ ژین وو  نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر میں نیشنل پیپلز کانگریس کے نائبین کا انتخاب ایک ملک، دو نظام کا عمل ہے، جو  اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہانگ کانگ کے ہم وطن اپنے معاملات کے مالک ہیں۔

یانگ نے آئین اور ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون میں وضع کردہ فرائض کی انجام دہی اور قومی سلامتی کے تحفظ کی کم سے کم سطح سے آگاہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔