• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ضلع کونسل اصلاحات پر یورپی یونین کے گمراہ کن بیانات کو مسترد کردیاتازترین

July 07, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا)  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے ضلعی کونسلوں (ڈی سیز) کی اصلاحات پر یورپی یونین کے گمراہ کن اور ایچ کے ایس اے آر کی جمہوری ترقی کے بارے میں متضاد بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

ایچ کے ایس اے حکومت نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت فوری طور پر بند کرے، جو خالصتاً چین کے اندرونی معاملات ہیں، اور اپنے غلط  بیانات  کی وضاحت اور اس پر معافی مانگے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ 2020 کے بعد سے، چھٹی مدت کے ڈی سیزکے بہت سے ارکان نے ڈی سیز کے فرائض کے برعکس کام کیا، اجلاسوں کے انعقاد میں خلل ڈالا، بدنیتی  سے ایسے اقدامات کیے جو ڈی سیز کے بطور ضلعی مشاورتی تنظیموں کے افعال کے مطابق نہیں تھے، اور یہاں تک کہ ڈی سیز کو ملک کی خودمختاری کو چیلنج کرنے، ہانگ کانگ کی آزادی کی وکالت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا۔ افراتفری کو ایک ویک اپ کال قرار دیتے ہوئے، ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کو ادارہ جاتی خامیوں کو دور کرنا چاہیے اور چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کو ڈی سیز سے مکمل طور پر خارج کرنا چاہیے تاکہ " ہانگ کانگ کے محب وطن نظم و نسق" کے اصول کو مکمل طور پر نافذ کیا جا سکے،جیسا کہ سیاسی اقتدار کو محب وطنوں کے ہاتھ میں رکھنا دنیا میں معمول کے مطابق اختیار کیاجانے والا ایک سیاسی اصول ہے۔