• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ایچ کے ایس اے آر حکومت کی امریکہ کی جانب سے ای ٹی اوسرٹیفیکیشن ایکٹ کی منظوری کی مذمتتازترین

July 15, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)  کی حکومت نے امریکی سینیٹ کی  کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کی جانب سے  نام نہاد "ہانگ کانگ اقتصادی وتجارتی دفتر (ای ٹی او) سرٹیفیکیشن ایکٹ  منظورکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔  ایکٹ میں امریکہ میں ہانگ کانگ کے ای ٹی اوز کو حاصل مراعات، رعایات اور استثنیٰ ختم کرنے یہاں تک کہ ای ٹی اوز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو ہانگ کانگ کے معاملات میں سراسر مداخلت ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ایک بار پھر امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں کا احترام  اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون (این ایس ایل) کے نفاذ کا مقصد، ایچ کے ایس اے آر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایچ کے ایس اے آر کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا کہ وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے  والی کارروائیوں اور سرگرمیوں کی روک تھام اورسزا دینے کے لیے پرعزم ،بھرپور اور ایمانداری کے ساتھ  این ایس ایل  پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔