• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی ممالک کوبچوں کےلیےملیریا ویکسین کی1 کروڑ80 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائینگیتازترین

July 07, 2023

نیروبی(شِنہوا)بارہ افریقی ممالک پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ملیریا کی ویکسین کی 1 کروڑ80 لاکھ خوراکیں وصول کریں گےجواگلےدوسالوں میں فراہم کی جائیں گی۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)، ویکسین الائنس(جی اےوی آئی)اوراقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)کےایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ 2023سے2025 کی مدت کے دوران ملیریا کی ویکسین کی 1 کروڑ 80 لاکھ خوراکوں کی فراہمی  جسے آر ٹی ایس، ایس/اے ایس 01 بھی کہا جاتا ہے، کا مقصد بچوں کو شدید بیماری اور موت سے بچانا ہے۔

کینیا، گھانا اور ملاوی نے ڈبلیوایچ او،جی اےوی آئی ،ایڈز، تپ دق اور ملیریا سے لڑنے کے لیے عالمی فنڈاور ایک عالمی صحت لابی یونیٹیڈ کے تعاون سے2019 سے اب تک ملیریا ویکسین کے نفاذ کے پروگرام کے ذریعے 17 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ملیریا کی ویکسین فراہم کی۔

ملیریا کی ویکسین اب تک محفوظ اور موثر ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں شدید ملیریا اور اموات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

یوگنڈا کے شہر کمپالا میں ایک روزہ ملیریا ہیلتھ کیمپ کے دوران ایک ہیلتھ ورکررتیز تر تشخیصی ٹیسٹ کٹ دکھا رہی  ہے۔(شِنہوا

ان کے علاوہ نو مزید افریقی ممالک بینن، برکینا فاسو، برونڈی، کیمرون، جمہوریہ کانگو، لائبیریا، نائجر، سیرا لیون اور یوگنڈا کو ملیریا کی ویکسین فراہم کی جائے گی جواس ویکسین کوپہلی باراپنے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں میں متعارف کرائیں گے۔