• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی آزاد تجارتی علاقہ پائیدار ترقی کا محرک ہے:یو این سیکرٹری جنرلتازترین

May 25, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقی کانٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا (اے ایف سی ایف ٹی اے) کے براعظم کی پائیدار ترقی میں اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

نیویارک میں سالانہ افریقہ ڈائیلاگ سیریز کانفرنس کے آخری دن خطاب کرتے ہوئےانتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 اور افریقی یونین ایجنڈا 2063 سے رہنمائی لیتے ہوئے  ہمیں اپنی کوششوں کو تیز  اور پائیدار، جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تجارت اور صنعت سازی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہیے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افریقی براعظمی آزاد تجارتی علاقہ اس ترقی کا انجن بننے کے لیے تیار ہے۔

انتونیو گوتریس نے براعظم کی واحد تجارتی منڈی کے لیے کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے  کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا سے پہلے بہت سے افریقی ممالک نے جومستحکم ترقی کی تھی وہ وبا کی وجہ سے ضائع ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ وبا کی وجہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو یوکرین کے بحران سے مزید بدتر ہو گئیں،جس سے غربت، عدم مساوات اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہورہاہے۔