کابل(شِنہوا) افغانستان کے 34 میں سے 23 صوبوں میں چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگئی،جس کے دوران پولیوورکرز گھر گھر جا کر5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ طلوع نیوزکے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران، 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رواں سال کی دوسری ملک گیر انسداد پولیو مہم 3 جون کو شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد افغان بچوں کو معذور اوراپاہج ہونے سے بچانا ہے۔ مبینہ طور پر افغانستان پولیو کے خاتمے کے قریب ہے، کیونکہ ہر بچے کو قطرے پلانے سے جنگ زدہ ملک میں وائرس کا پھیلاؤ ختم ہونے کی امید ہے۔