• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، سڑک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 32 زخمیتازترین

March 06, 2024

غزنی(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی  صوبہ غزنی میں ایک مسافر بس  الٹنے کے نتیجے میں چھ مسافر جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے دفتر کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ جان لیوا سڑک حادثہ صوبائی دارالحکومت غزنی شہر کے باہر نانی کے علاقے میں پیش آیا جس میں چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔  

دو ہفتے قبل افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں اسی طرح کے ایک حادثے میں سات مسافر جاں بحق ہو ئے تھے۔

گنجان سڑکوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانا اور خستہ حال شاہراہوں پر سفر کے دوران حفاظتی اقدامات کا فقدان افغانستان میں اکثر جان لیوا سڑک حادثات کا سبب بنتا ہے۔