• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، سیلاب سے 10 افراد جاں بحق ، متعدد مکانات تباہتازترین

August 22, 2022

پل علم، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں سیلاب سے کم سے کم 10 افراد جاں بحق  اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ سرکاری خبررساں ادارے باختر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر صوبہ لوگر کے ضلع خوشی کے متعدد دیہات میں شدید بارش ہوئی جس سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، اور متعدد مکانات سیلاب میں بہہ گئے یا بری طرح تباہ ہوگئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب نے ضلع اور اطراف کی سینکڑوں ہیکٹر زرعی اراضی کو بھی تباہ کردیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ملک کے 34 میں سے 10 صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔