افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 2 ہفتے کے دوران افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ صوبائی پولیس ہیڈکوارٹرز کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صوبہ تخار میں کارروائیوں کے دوران ضبط شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود میں 3 کلاشنکوف، ایک پی کے مشین گن، ایک ایم 16، تین دستی بم، ایک راکٹ لانچر، تین پستول، چار اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ہزاروں گولیاں اور دھماکہ خیز اشیا شامل ہیں۔ بیان میں کسی کی گرفتاری کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح کی ایک کارروائی میں افغان سیکیورٹی فورسز نے پیر کو شمالی صوبہ بغلان میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ قبصے میں لے لیا تھا۔ افغانستان کی نگران حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی