قلات، افغانستان(شِنہوا) جنوبی افغانستان کے صوبہ زابل میں شدید بارشوں سے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان ذبیح اللہ جوہر نے بتایا کہ سیلاب سے صوبے کے ضلع شنکے کے بیشتر علاقے اور صوبائی دارالحکومت قلات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیلاب سے املاک کوبھی بھاری نقصان پہنچا ہے اورکھڑی فصلیں، رہائشی مکانات اور مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔