• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، ٹریفک حادثے میں 21 افراد جاں بحقتازترین

March 17, 2024

قندھار، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک ٹریفک حادثے میں کم سےکم 21 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان مولوی محمد قاسم ریاض نے  بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی صبح ضلع گرشک کی ایک سڑک پر پیش آیا جہاں ہرات جانے والی مسافر بس ایک ٹینکر اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 21 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔ حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو قرار دیا گیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے باختر نے 21 افراد کے جاں بحق اور 38 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

افغانستان میں ٹریفک پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 1 ہزار 600 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔