کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے ملک کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 387 مکانات تعمیر کیے ہیں۔
مقامی ٹی وی طلوع نیوز نے صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات و ثقافت احمد اللہ متقی کےحوالے سے بتایا کہ نگران حکومت کے بجٹ سے 12 کروڑ افغانی (تقریباً 16لاکھ 20ہزار ڈالر) سے 13 دیہات میں کل 387 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں ہرات میں تباہ کن زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک اور متعدد خاندان بے گھر ہو گئےتھے۔
مکانات تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے سربراہ محمد رفیع شایان نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے ہر گھر دو کمروں اور ایک دالان پر مشتمل ہے۔