میمنہ ، افغانستان (شِںہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب کے صوبائی سربراہ برائے اطلاعات ونشریات مولوی شمس الدین محمدی نے اتوار کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صوبائی انتظامیہ کے ایک اہلکار کو قتل کردیا ہے۔
حکام کے مطابق صوبہ فاریاب کے اقتصادی کمیشن کے ڈائریکٹر قاری عبدالرحمان پر ہفتے کے روز ضلع قیصر میں حملہ کیا گیا
جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مولوی محمدی نے مزید تفصیل مہیا کئے بغیربتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی صوبہ فاریاب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں صوبائی انتظامیہ کے کسی اہلکار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کسی بھی فرد یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔