کابل(شِنہوا)افغانستان کی کان کنی اور پٹرولیم کی وزارت نے ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ سات بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
جمعرات کووزارت کے بیان کے مطابق 6 ارب 56 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدوں کے تحت سونا، تانبا، سیسہ، زنک اور لوہے کی دھاتوں کو نکال کر انکی پروسیسنگ کی جائے گی۔
وزارت نے کہا کہ معدنیاتی کانیں کھودنے سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان نگران حکومت نے کانوں کی کھدائی اور تیل نکالنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔