• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان نے 125 نئی ایمبولینسز حاصل کرلیںتازترین

November 25, 2022

کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت صحت عامہ کو ازبکستان کے ساتھ ایک طے شدہ معاہدہ کے مطابق 180 ایمبولینسز میں سے  125 موصول ہو گئی ہیں  ۔

وزارت کے ترجمان شرافت زمان نے جمعرات کے روز  شِنہوا کو بتایا کہ 60 لاکھ 51 ہزار امریکی ڈالرزمالیت کی ایمبولینسز ملک کے دارالحکومت اور صوبوں میں صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے وزارت صحت عامہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت نے پورے افغانستان میں صحت سمیت عوامی خدمات کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے کیونکہ اس  جنگ زدہ ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو صحت کی مناسب رسائی نہیں ہے۔