• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان، مرکزی بینک نے مقامی کرنسی کو مستحکم رکھنے کے لیے 1 کروڑ40لاکھ ڈالرفروخت کر دیےتازترین

May 24, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک(ڈے اے بی) نے قومی کرنسی افغانی کی شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے کے لیے نیلامی کے ذریعے 1 کروڑ40 لاکھ ڈالر فروخت کیے۔

بدھ کو بینک کے بیان میں کہا گیا کہ افغانی گزشتہ چند مہینوں سے غیر ملکی کرنسیوں بالخصوص امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر رہی ہے اور ایک ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ ہفتے کے 87.60 افغانی سے بڑھ کر بدھ کو 87.98 افغانی ہو گئی۔

افغانستان کے مرکزی بینک نے غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں لاکھوں امریکی ڈالر داخل کیے۔

افغانستان کو گزشتہ 18 مہینوں کے دوران 2  ارب ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم موصول ہوئی ہے جو بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کےحصے کےطور پر مالیاتی بحران سے دوچار ملک کی معاشی تباہی کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔